7 مئی 2014 - 15:29
سیٹلائٹ چینلز،مغربی طرززندگی کی ترویج کا وسیلہ ہیں

ایران کے صوبہ کرمانشاہ کی سپاہ پاسداران میں نمائندگی ولی فقیہ کے انچارج نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں لوگوں کی ہوشیاری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن،سیٹلائٹ کے ذریعے مغربی طرززندگی کی ترویج کررہے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمانشاہ میں نمائندگی ولی فقیہ کے انچارج حجۃ الاسلام غلام رضا گودرزی نے ۵مئی کو دلفان شہرکے ایک باعمل عالم دین حجۃ الاسلام سید جواد موسوی کی برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دشمن ثقافتی یلغاروں کے سانچے میں سائبراسپیس اورسیٹلائیٹ جیسے مختلف وسائل سے استفادہ کررہے ہیں تاکہ ہمارے معاشرے میں مغربی طرززندگی کی ترویج کی جاسکے۔

انہوں نے اس مطلب کہ دشمن،مختلف سازشوں سے اسلامی اقدار پرحملہ کررہا ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن،خاندانوں بالخصوص جوان نسل کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حجۃ الالسلام گودرزی نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں تمام لوگوں کی ہوشیاری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے کا ایک اہم ترین راستہ اسلامی اقدار کی ترویج ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ لوگوں کی بصیرت سے بعض گھروں سے اس مغربی علامت یعنی سیٹلائٹ کواتاردیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کوجاری رکھتے ہوئے حجۃ الاسلام سید جواد موسوی کی روحانی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقویٰ، بصیرت،عالم اورعوامی ہونا اس عالم دین کی اہم ترین خصوصیات میں سے شمارہوتی ہیں۔

.......

/169